صفحات

لفظ "تلاوت" سے کیا مراد ہے؟

لفظ "تلاوت" سے مراد تحریری شکل میں موجود لسانی پیغام کو سمجھنے کے لیےسرانجام دیا جانے والا ادراکی عمل ( دماغی عمل) ہے۔ ادراک (Cognition) سوچ، تجربے اور حواس کے ذریعے علم حاصل کنے اور فہم پیدا کرنے کا ذہنی سرگرمی ہے۔ادراکی عمل میں موجودہ علم کو استعمال کرتے ہوئے نیا علم دریافت کرتے ہیں اوراِس میں ذہنی صلاحیتوں اور اعمال کے تمام پہلو شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً:
  • حواس (آنکھ، کان، ناک، زبان، جلد) کے ذریعے کسی چیز کو محسوس کرنا اور سمجھنا
  • توجہ
  • سوچ
  • تخیل
  • ذہانت
  • علم کی تشکیل
  • یادداشت
  • جانچ
  • استدلال اور حساب
  • مسئلہ حل کرنا
  • فیصلہ سازی
  • زبان کو سمجھنا اوراستعمال کرنا
Page thumbnail